0
Tuesday 28 Apr 2015 17:00

الطاف حسین کا ایم کیو ایم پر الزامات لگانے پر عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

الطاف حسین کا ایم کیو ایم پر الزامات لگانے پر عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ایم کیو ایم پر عائد الزامات کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر شہادت کے ایسے الزامات لگانا قتل کے مترادف ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے چیئرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے مطالبہ کیا کہ کپتان قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ثبوت و شواہد پیش کریں یا پھر خود کو عدالتوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار کرلیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ کپتان نے الزام عائد کیا ایم کیو ایم چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگوں کو مار دیتی ہے، جو سراسر جھوٹ ہے، اگر ایسا ہوتا تو ایم کیو ایم حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں رینجرز کی موجودگی میں تقریبا ایک لاکھ ووٹ کیسے حاصل کر سکتی تھی۔ الطاف حسین نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا وہ ایم کیو ایم کیخلاف اپنے الزامات کو عدالتوں میں لے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ حلقہ این اے 246 میں گئے تو عوام نے ان سے اظہار تشکر کیا کہ ایم کیو ایم والے پہلے بھتہ لینے آتے تھے، پہلی بات پی ٹی آئی کی وجہ سے ووٹ مانگنے آرہے ہیں۔ کپتان نے مزید کہا تھا کہ کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اہلکاروں کو مار دیا گیا، پولیس کچھ نہیں کر سکتی، اسلئے رینجرز کی موجودگی میں این اے 246 کے ضمنی انتخاب کرائے۔
خبر کا کوڈ : 457126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش