0
Tuesday 28 Apr 2015 19:16

دہشتگرد اور ان کے سہولت کار دونوں ملک کے کھلے دشمن ہیں، شہباز شریف

دہشتگرد اور ان کے سہولت کار دونوں ملک کے کھلے دشمن ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیرصدارت امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے لاہور میں اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل، سیکرٹری داخلہ پنجاب اعظم سلمان خان، آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا، سی سی پی او لاہور کپیٹن (ر) امین وینس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شر کت کی۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کا قیام ترجیح ہے اور قیام امن کی راہ میں کوئی رکاؤٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو صوبے سے مکمل صفایا کر کے دم لیں گے، حکومت، عوام اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں ایک پیج پر ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار دونوں ملک کے کھلے دشمن ہیں اور دشمنوں کے لئے اب حکومت کے دل میں کوئی نرم گوشہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں انشاء اللہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 457136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش