QR CodeQR Code

پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں ایک بار پھر زلزلہ کے جھٹکے

28 Apr 2015 23:01

اسلام ٹائمز: زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 144 کلو میٹر زیر زمین تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور، سوات، مالاکنڈ اور دیر سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لزلے کے جھٹکے پشاور، مالاکنڈ، دیر اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں محسوس کئے گئے، جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، جب کہ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 144 کلو میٹر زیر زمین تھی۔


خبر کا کوڈ: 457158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/457158/پشاور-سمیت-صوبہ-کے-مختلف-اضلاع-میں-ایک-بار-پھر-زلزلہ-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org