QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، تین مئی تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان

29 Apr 2015 03:23

اسلام ٹائمز: تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر مسلسل حملے کئے جارہے تھے، اور تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئیں تھیں، جس کے بعد تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے اور کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں تین مئی تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کلاچی میں سکیورٹی فورسز کے قافلوں پر دہشت گرد مسلسل حملے کررہے تھے۔ اس کے علاوہ تحصیل میں موجود تعلیمی اداروں کو بھی دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔ سنگین حالات کے پیش نظر تحصیل میں کرفیو کا اعلان کیا گیا۔ اس دوران تمام تعلیمی ادارے بھی بند رکھے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ ایف اور ایف ایس سی کے ہونے والے پرچے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں، جن کی اگلی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ کرفیو کے دوران سرچ آپریشن پورے علاقے میں متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 457183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/457183/ڈی-ا-ئی-خان-تین-مئی-تک-کرفیو-کے-نفاذ-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org