QR CodeQR Code

جے ایس کے وفد کا بلتستان آنا خوش آئند ہے، آغا شبیر حسین صابری

جے ایس او کے جوانوں کیساتھ مکمل تعاون کرنیکی یقین دہانی کرواتے ہیں، آغا شیخ محمد رضا بہشتی

29 Apr 2015 01:04

اسلام ٹائمز: اسکردو میں جے ایس او کے وفد سے ملاقات میں ایس یو سی کے صدر کا کہنا تھا کہ اس دورے سے نوجوانوں میں ایک ولولہ پیدا ہوا ہے، جس کا حالیہ انتخابات پر بہت اچھا اثر پڑے گا۔ ملاقات میں علامہ محمد رضا بہشتی کا کہنا تھا کہ جے ایس او کے جوانوں کے ساتھ ہم مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد کی مرکزی صدر وفا عباس کی سربراہی میں ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان اسکردو علامہ شبیر حسین صابری اور سابق مدیر دفترِ تحریکِ جعفریہ قُم ایران علامہ شیخ محمد رضا بہشتی سے بہت سے اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ جے ایس او کے وفد کا بلتستان کا دورہ کرنا خوش آئند اور حالات کی اوّلین ضرورت تھی، اس دورے سے نوجوانوں میں ایک ولولہ پیدا ہوا ہے، جس کا حالیہ انتخابات پر بہت اچھا اثر پڑے گا۔ ملاقات میں علامہ محمد رضا بہشتی کا کہنا تھا کہ جے ایس او کے جوانوں کے ساتھ ہم مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں، ہماری تمام تر توقعات جے ایس او کے جوانوں سے ہیں اور آج کے جوان ہی ہمارا مستقبل ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کے ہمارے تعاون کے ساتھ ساتھ نوجوان بھی ہماری توقعات پر پورا اُتریں گے۔ جے ایس او کے مرکزی صدر نے یقین دہانی کروائی کے ہم نوجوان مل کر ملکِ پاکستان کی تاریخ بدلیں گے، پاکستان ہم نے ہی بنایا تھا اور اس کو بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 457203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/457203/جے-ایس-کے-وفد-کا-بلتستان-آنا-خوش-آئند-ہے-آغا-شبیر-حسین-صابری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org