QR CodeQR Code

لنڈی کوتل بازار میں بارودی مواد کا دھماکہ، 4 افراد زخمی

29 Apr 2015 17:47

اسلام ٹائمز: بارودی مواد ایک دوکان میں رکھا گیا تھا جو اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جسکے نتیجے میں دوکاندار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل بازار میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ خاصہ دار فورس کے مطابق دھماکہ اسلحہ مارکیٹ میں ہوا۔ جہاں بارودی مواد ایک دوکان میں رکھا گیا تھا جو اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جسکے نتیجے میں دوکاندار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مارکیٹ کو بند کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 457335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/457335/لنڈی-کوتل-بازار-میں-بارودی-مواد-کا-دھماکہ-4-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org