QR CodeQR Code

پشاور میں پھر بادل برسنے کو تیار، ہائی الرٹ جاری

29 Apr 2015 22:25

اسلام ٹائمز: محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ آج رات تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کی انتظامیہ نے ممکنہ حالات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور ہائی الرٹ جاری کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج پھر بارش کی پیشگوئی کردی ہے، پشاور میں محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، جہاں پھر بادل برسنے کو تیار ہیں، طوفان سے متاثرہ شہری گہرے اور کالے بادل دیکھ کر سہم گئے ہیں، انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ آج رات تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کی انتظامیہ نے ممکنہ حالات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور ہائی الرٹ جاری کردیا۔ لاہور میں بھی تیز آندھی کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا، اسّی کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسميات کی اطلاع پر پنجاب کی ضلعی انتظامیہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے تمام ٹاؤنز کو ضروری اقدامات مکمل رکھنےکی ہدایات دے دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 457398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/457398/پشاور-میں-پھر-بادل-برسنے-کو-تیار-ہائی-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org