0
Wednesday 29 Apr 2015 23:51

بوکوحرام کے قبضے سے 300 مغوی خواتین کو چھڑا لیا، نائجیرین فوج

بوکوحرام کے قبضے سے 300 مغوی خواتین کو چھڑا لیا، نائجیرین فوج
اسلام ٹائمز۔ ابوجا میں نائجیریا کی فوج نے جنگجو گروپ بوکو حرام کے قبضے سے 200 لڑکیوں اور 93 خواتین کو چھڑانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نائجیرین فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹیلیجنس رپورٹس کی روشنی میں فوج نے سیمبیسا کے جنگل میں بوکو حرام کے 4 کمیپوں پر زمین اور فضا سے حملے کئے۔جس نے جنگجوؤں کو پسپا ہونے مجبور کر دیا۔ کارروائی کے دوران فوج نے 200 لڑکیوں اور 93 دیگر خواتین کو رہا کروا لیا ہے جن سے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، جس کے بعد انہیں ان کے سرپرتوں کے سپرد کر دیا جائے گا۔ فوج کا کہنا ہے کہ چھڑائی گئی خواتین میں وہ لڑکیاں شامل نہیں جن بچیوں کو گزشتہ برس ایک اسکول سے اغوا کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس سال کے دوران بوکو حرام کے جنگجو اب تک دو ہزار خواتین کو اغوا کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 457423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش