0
Wednesday 29 Apr 2015 23:56

سعودی عرب، اعلیٰ شخصیات کے قتل کا منصوبہ ناکام، 93 دہشت گرد گرفتار

سعودی عرب، اعلیٰ شخصیات کے قتل کا منصوبہ ناکام، 93 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ریاض میں سعودی سکیورٹی فورسز نے ملک میں اعلیٰ شخصیات کے قتل کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 93 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کر کے 93 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں سے 65 کا تعلق سعودی عرب سے ہے جو مبینہ طور پر داعش کے لیے کام کرتے ہیں جب کہ یہ دہشت گرد ملک میں اعلیٰ شخصیات کے قتل اور امریکی سفارت خانے پر خود کش دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 457425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش