0
Thursday 30 Apr 2015 03:59

ایک ہی وقت میں نظام صلوۃ، تمام مسالک کا اتفاق

ایک ہی وقت میں نظام صلوۃ، تمام مسالک کا اتفاق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی وقت میں نظام صلوۃ کی تمام مسالک نے حمایت کردی ہے۔ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں ایک ہی وقت میں نظام صلوۃ رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کا اطلاق جعمہ کے روز سے ہوجائے گا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کے پیش نظر تمام مسالک ایک ہی وقت میں اذان دیں گے اور ایک ہی وقت میں نماز ادا کریں گے۔ اس نظام صلوۃ کو شیعہ سنی سمیت تمام مسالک نے قبول کرتے ہوئے، حکومتی فیصلے کی تائید کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم، سنی مسالک کے علماکرام سمیت لال مسجد کے ترجمان نے بھی حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 457438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش