0
Thursday 30 Apr 2015 10:58

دہشت گردی کے خلاف شیعہ سیفٹی کے اقدامات لائق تحسین ہیں، علامہ ارشاد علی

دہشت گردی کے خلاف شیعہ سیفٹی کے اقدامات لائق تحسین ہیں، علامہ ارشاد علی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ سیفٹی کے جانب سے پاکستان بھر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں، دہشت گردی کے خطرات سے دوچار مراکز میں سیکیورٹی سسٹم کا قیام انتہائی خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی نے ہنگومیں اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ سیفٹی کی جانب سے ہنگو میں قومی امام بارگاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے جس کے لئے سیکرٹری جنرل شیعہ سیفٹی سیرت عباس کے شکر گزار ہیں۔ ہنگو جو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردوں کے نشانہ پر ہے۔ پانچ بڑے دہشت گردانہ حملوں میں سینکڑوں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے شیعہ سیفٹی پر زور دیا کہ ضلع ہنگو میں دہشت گردی کے خطرات سے دوچار دیگر مراکز کو بھی سیکیورٹی سسٹم فراہم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 457483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش