QR CodeQR Code

سوات، ملالہ یوسفزئی پر حملہ کے الزام میں 10 افراد کو عمر قید کی سزا

30 Apr 2015 17:48

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ 9 اکتوبر 2012 کو مینگورہ میں ملالہ یوسف زئی پر اسکول سے گھر جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں نہ صرف وہ شدید زخمی ہوئیں بلکہ ان کے ساتھ ان کی 2 سہیلیاں بھی زخمی ہوگئی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملالہ یوسف زئی حملہ کیس میں 10 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے کیس کی سماعت سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان ظفر اقبال، اسرار الرحمان، اظہار، ظفر علی، سلیمان، عرفان، شوکت، حضرت بلال، اکرام اللہ اور عدنان کو حملے کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ واضح رہے کہ 9 اکتوبر 2012 کو مینگورہ میں ملالہ یوسف زئی پر اسکول سے گھر جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں نہ صرف وہ شدید زخمی ہوئیں بلکہ ان کے ساتھ ان کی 2 سہیلیاں بھی زخمی ہوگئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 457550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/457550/سوات-ملالہ-یوسفزئی-پر-حملہ-کے-الزام-میں-10-افراد-کو-عمر-قید-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org