0
Thursday 30 Apr 2015 17:50

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت کی، جس میں بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں کمی پر بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی تھی، سماعت کے دوران نیپرا نے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 59 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 457551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش