0
Thursday 30 Apr 2015 23:28

روس اور پاکستان کے درمیان 1100 کلو میٹرگیس پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ

روس اور پاکستان کے درمیان 1100 کلو میٹرگیس پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ روس اور پاکستان کے درمیان کراچی تا لاہور گیارہ سو کلو میٹر گیس پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا ہے، روس 2 ارب ڈالر کی لاگت سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کرے گا۔ روسی ماہرین پاکستان میں پائپ لائن کی تعمیر کیلئے سروے اور سٹڈی شروع کر دی ہے۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق کراچی تا لاہور 1100 کلو میٹر گیس پائپ لائن کی تعمیر پر روس کیساتھ گذشتہ ڈیڑھ سال سے مذاکرات جاری تھے۔ روس اور پاکستان کے درمیان کراچی تا لاہور گیارہ سو کلو میٹر گیس پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا ہے، روس 2 ارب ڈالر کی لاگت سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کرے گا۔ روس پائپ لائن بین الحکومتی معاہدے کی بنیاد پر تعمیر کرے گا۔ روس تعمیر، آپریٹ، ملکیت اور ٹرانسفر کی بنیاد پر پائپ لائن تعمیر کرے گا۔

روس پائپ لائن کے استعمال پر 50 تا 60 سینٹ ایم ایم بی ٹی یو چارجز وصول کرے گا۔ روسی ماہرین پاکستان پہنچ چکے ہیں اور پائپ لائن کی تعمیر کیلئے سٹڈی شروع کر دی ہے۔ روس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے کمپنی تجویز کرے گا۔ اس منصوبے کو پیپرا رولز سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ 2016ء میں پائپ لائن کی تعمیر پر عملی کام شروع ہوجائے گا۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روس نے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے دستخط کرکے معاہدہ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ پاکستان چند دنوں میں معاہدے پر دستخط کر دے گا۔ یہ منصوبہ ملکی معیشت کیلئے انتہائی خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس پائپ لائن کے ذریعے ایل این جی پاور سیکٹر اور دیگر شعبوں کو فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 457625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش