QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، جھڑپوں میں 27 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن سمیت 5 سیکورٹی اہلکار شہید

1 May 2015 00:27

اسلام ٹائمز: پاک فوج کے ترجمان کے مطابق فورسز نے سندپال، توڑدر اور مہربان قلعہ کے علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے ان پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آپریشن خیبر ٹو میں فورسز سے جھڑپوں میں 27 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبرٹو کامیابی سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فورسز کو علاقے میں بڑی کامیابیاں ملیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جس میں فورسز سے جھڑپ میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ اس دوران دہشت گردوں کی کارروائی میں پاک فوج کے کیپٹن اجمل سمیت 5 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق فورسز نے سندپال، توڑدر اور مہربان قلعہ کے علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے ان پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 457641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/457641/خیبر-ایجنسی-جھڑپوں-میں-27-دہشتگرد-ہلاک-کیپٹن-سمیت-5-سیکورٹی-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org