QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کو معاہدہ کراچی کے ذریعے غلامی کی سولی پر چڑھایا گیا، منظور پروانہ

1 May 2015 22:50

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان کے قوم پرست رہنماء نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان الگ قومی و جغرافیائی اہمیت کا حامل ریاست ہے، اسے کسی بھی ریاست کا صوبہ نہیں بنایا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ قوم پرست رہنماء گلگت بلتستان منظور حسین پروانہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو معاہدہ کراچی کے ذریعے غلامی کی سولی پر چڑھایا گیا، معاہدہ کراچی گلگت بلتستان کے عوام کے خلاف اس وقت کے عاقبت نااندیش کشمیری اور پاکستانی قیادت کی سازش تھی اور اس معاہدے کی آڑ میں گلگت بلتستان کے عوام کو آٹھ دہائیوں سے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت پاکستان کے نمائندے اور اس وقت کی کشمیری قیادت نے گلگت بلتستان کے عوام کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے معاہدہ کراچی کے ذریعے گلگت بلتستان کا انتطامی کنٹرول 28 اپریل 1949ء کو حکومت پاکستان کے حوالے کیا اور گلگت میں قائم ریاستی سیٹ کو ختم کر کے یہاں کے عوام کی انقلابی جدوجہد پر پانی پھیر دیا، معاہدہ کراچی کے ذریعے گلگت بلتستان کو متنازعہ کشمیر کے اینجنڈے میں شامل کیا گیا۔ منظور پروانہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لئے فیصلہ کن جدوجہد کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو گلگت بلتستان کی قومی سوال کے قومی حل کے لئے میدان عمل میں آنا ہوگا، گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کی ریاستی سیٹ اپ کا دیا جانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ گلگت بلتستان الگ قومی و جغرافیائی اہمیت کا حامل ریاست ہے، اسے کسی بھی ریاست کا صوبہ نہیں بنایا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 457733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/457733/گلگت-بلتستان-کو-معاہدہ-کراچی-کے-ذریعے-غلامی-کی-سولی-پر-چڑھایا-گیا-منظور-پروانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org