0
Saturday 2 May 2015 07:08

مقبوضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے تمام تر ظلم اورناانصافی کے باوجود ایک مرتبہ پھر کشمیریوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سبزہلالی پرچم لہرا دیا۔ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی قیادت میں کشمیریوں کی جانب سے سری نگر میں ریلی نکالی گئی جس میں شریک افراد نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے “پاکستان زندہ باد” اور “کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے بلند کئے جب کہ شرکا نے ریلی میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی پرچم لہرا دیئے جس پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا اور پاکستان کے خلاف اپنی روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نفرت انگیز زبان استعمال کرنا شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا کو کشمیری عوام کا ریلی میں پاکستانی پرچم لہرانا گویا جیسے ہضم ہی نہ ہوا اور ٹی وی ٹاک شوز میں پاکستان مخالف پروگرام چلانا شروع کر دیئے جب کہ دوسری جانب قابض بھارتی فوج اور حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے باوجود معصوم کشمیری عوام کا پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار مزید بڑھتا جارہا ہے اور اسے دبانے کے لئے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر ظلم کے نئے سے نئے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اپریل کو سری نگر میں نکالی جانے والی ریلی میں بھی شرکا نے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا تھا جس کی پاداش میں قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو حراست میں لے کر ان پر کئی مقدمات قائم کر دیئے۔

خبر کا کوڈ : 457757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش