QR CodeQR Code

کراچی،نیٹو کنٹینرز سے اسلحہ برآمد،چھ افراد گرفتار

3 Dec 2010 12:03

اسلام ٹائمز:ملزمان سیل توڑے بغیر کنٹینرز کھولنے کے ماہر ہیں۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں چار سال سے نیٹو کا قیمتی سامان چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے


کراچی:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے فوجی سامان سے بھرے نیٹو کے دو کنٹینرز برآمد کر کے چھ افراد گرفتار کر لئے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر رزاق آباد کے گودام میں چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران گودام میں کھڑے کنٹینرز سے فوجی ساز و سامان برآمد ہوا۔پولیس نے موقع سے چھ افراد گرفتار کر لئے۔گرفتار شدگان میں ٹریلر ڈرائیور رزاق،وحید،محمد زوار،شاہ گل، خاور اور عزیز شامل ہیں۔ 
پولیس کے مطابق ملزمان پورٹ قاسم سے نکلنے والے نیٹو کنٹینرز غائب کر کے ان میں سے کچھ سامان چوری کر لیتے تھے۔اس کے بعد کنٹینرز افغانسان روانہ کر دیتے جاتے تھے۔ملزمان سیل توڑے بغیر کنٹینرز کھولنے کے ماہر ہیں۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں چار سال سے نیٹو کا قیمتی سامان چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق کنٹینرز سے برآمد ہونے والے سامان میں نائٹ وژن دوربین،ہائی بیٹری ٹارچ،مورچے بنانے کا سامان،گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 45783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/45783/کراچی-نیٹو-کنٹینرز-سے-اسلحہ-برآمد-چھ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org