QR CodeQR Code

کسی بھی جماعت یا رہنما کو قومی اداروں کے خلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہیئے، سینیٹر نہال ہاشمی

2 May 2015 22:24

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، کراچی میں قیام امن وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت یا رہنما کو قومی اداروں کے خلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔ قومی اداروں کے خلاف بیان بازی سے ان کا وقار مجروح ہوتا ہے۔ پاکستان کی فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دے رہی ہے۔ ہمیں اپنی فوج کی پہلے سے زیادہ حمایت کرنی چاہیے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ کراچی میں قیام امن وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شہر میں پانی کے مصنوعی بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ عوام کو مشکلات میں ڈالنے کے بجائے سندھ حکومت کو پانی کے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ مسلم لیگ (ن) کراچی میں پانی کے بحران کا معاملہ سینیٹ میں اٹھائے گی۔ وہ ہفتہ کو مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسد عثمانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے۔ شہر میں پانی کی کمی کے مسئلے کے حل کے لیے K4 منصوبہ شروع کرنے کی وفاقی حکومت نے منظوری دی اور اس کے لیے 60 فیصد فنڈز جاری کیے گئے۔ تاہم سندھ حکومت اور کراچی واٹر بورڈ نے اب تک اس منصوبے پر کام شروع نہیں کیا ہے جو ان کی نااہلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 457926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/457926/کسی-بھی-جماعت-یا-رہنما-کو-قومی-اداروں-کے-خلاف-بیان-بازی-نہیں-کرنی-چاہیئے-سینیٹر-نہال-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org