QR CodeQR Code

ڈی آئی خان،پولیس کا چھاپہ،3 دہشت گرد گرفتار،خودکش جیکٹ سمیت دیگر اسلحہ برآمد

3 Dec 2010 16:07

اسلام ٹائمز:پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں سے ایک خودکش حملہ آور تھا جو سیکورٹی فورسز یا محرم کی مجالس میں خودکش دھماکہ کر سکتا تھا


ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے وانڈا موچی والا میں مکان پر چھاپہ مار کر تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔گرفتار افراد سے ایک خودکش جیکٹ،نشہ آور ادویات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں سے ایک خودکش حملہ آور تھا جو سیکورٹی فورسز یا محرم کی مجالس میں خودکش دھماکہ کر سکتا تھا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔پولیس دہشت گردوں سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔مکان سے ایک مغوی بھی بازیاب کرایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 45794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/45794/ڈی-آئی-خان-پولیس-کا-چھاپہ-3-دہشت-گرد-گرفتار-خودکش-جیکٹ-سمیت-دیگر-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org