0
Sunday 3 May 2015 01:33

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کیجانب سے 6 حلقوں سے الیکشن لڑنیوالے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کیجانب سے 6 حلقوں سے الیکشن لڑنیوالے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے حتمی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان بلتستان ڈویژن کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے والوں میں اسکردو حلقہ1 سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان شیخ زاہد حسین زاہدی، اسکردو حلقہ2 سے کاچو امتیاز حیدر خان، اسکردو حلقہ3 سے وزیر محمد سلیم، اسکردو حلقہ4 سے راجہ ناصر علی خان، اسکردو حلقہ5 سے ڈاکٹر شجاعت حسین میثم، اسکردو حلقہ6 سے لیکچرار فدا علی شگری شامل ہیں۔ یہ تمام امیدوار گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان میں نئے چہروں اور جوانوں کو سامنے لاکر نئی روایت قائم کی ہے۔ ٹکٹ جاری کرنے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن آغا علی رضوی نے کہا کہ تمام امیدوار ایم ڈبلیو ایم کی پالیسی اور منشور کے پابند ہونگے اور عوامی حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے سب سے آگے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم ڈبلیو ایم کا کوئی امیدوار انتخابات میں فتح یاب ہونے کے بعد عوامی امنگوں اور توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہوا تو اس کی مجلس وحدت مسلمین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، ایم ڈبلیو ایم ہر صورت عوامی حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 457972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش