QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا ’’عظمت شہداء سیمینار‘‘ منعقد کرنے کا اعلان

3 May 2015 19:21

اسلام ٹائمز: ڈویژنل صدر توحید علوی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہداء کی یاد منانا کسی سعادت سے کم نہیں ہے، شہداء کی یاد کو تازہ رکھنے کے لئے پورے ہفتہ پشاور، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور پاراچنار میں مختلف پروگرامات منعقد کئے جائیںگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شہداء سے تجدیدِ عہد اور ان کے خانوادگان سے اظہار یکجہتی کے لئے ہر سال مئی کے پہلے ہفتے کو ''ہفتہ شہداء امامیہ'' کے عنوان سے مناتی ہے۔ آئی ایس او پشاور ڈویژن نے اس سال بھی ہفتہ شہدائے امامیہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ڈویژن سطح پر 7 مئی تک "ہفتہ شہداء امامیہ'' منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر توحید علوی نے اس حوالے سے منعقدہ ایک نشست میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی یاد منانا کسی سعادت سے کم نہیں ہے، شہداء کی یاد کو تازہ رکھنے کے لئے پورے ہفتہ پشاور، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور پاراچنار میں مختلف پروگرامات منعقد کئے جائیںگے۔ جس میں سیمینار، شہداء کی تصویری نمائش، شہداء کی قبور پر حاضری، اسکائوٹس سلامی، شہداء کے خانوادگان سے ملاقاتیں اور شہداء کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے پشاور میں شہداء کے خانوداگان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک عظیم الشان ''عظمت شہداء سیمینار'' کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں علماء کرام، انجمن و تنظیمیں، ماتمی سنگتیں اور خانوادہ گانِ شہداء بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ امامیہ اسکائوٹس شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اسکائوٹ سلامی پیش کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 458075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458075/ا-ئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کا-عظمت-شہداء-سیمینار-منعقد-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org