0
Sunday 3 May 2015 21:31

پاراچنار، امام علیؑ کی والادت باسعادت کی تین روزہ تقریب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

پاراچنار، امام علیؑ کی والادت باسعادت کی تین روزہ تقریب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح کرم ایجنسی بھی ہر سال جشن ولادت باسعادت امیر المومنین حضرت امام علیؑ انتہائی مذہبی عقیدے اور جوش و جذبے سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ میں تین دن تک مسلسل جلسے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں ملک کے دور دراز علاقوں سے جید علمائے کرام کو کیا جاتا ہے۔
چنانچہ اس سال بھی مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں تین روزہ جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاراچنار سٹی سمیت علاقے کے دور دارز دیہات سے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب سے مدعو کیے گئے دو علماء کرام نے خصوصی شرکت کی۔ جنہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امام علیؑ کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ سیرت امام علیؑ ہر مشکل دور کا نمونہ حل ہے۔ زندگی کی مشکل حالت میں امام عالی مقام کے پیروکار کبھی گھبرایا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ امام کے نقش قدم پر چلنے والے مومنین کبھی فساد نہیں پھیلاتے اور نہ ہی کوئی طاقت ان کے مابین کوئی تفرقہ ڈال سکتی ہے۔
اس موقع پر علاقائی مداحوں اور مرثیہ خوانوں نے بھی حضرت امام علی ؑ کی ولادت باسعادت کے حوالے سے منقبت پیش کیے۔
خبر کا کوڈ : 458100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش