0
Friday 3 Dec 2010 20:37

دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے لاکھوں ڈالر کہاں گئے،جنرل کیانی

دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے لاکھوں ڈالر کہاں گئے،جنرل کیانی
 کراچی:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق وکی لیکس کے تازہ انکشافات کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے دریافت کیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے پاکستان کو امداد ملتی تھی تو اس کے لاکھوں ڈالر کہاں گئے؟جس پر جنرل پیٹریاس نے جواب دیا کہ امداد کی تقسیم کے نئے طریقوں پر غور کریں گے۔
چھ گھنٹے تک پابندی کا شکار رہنے والی وکی لیکس نے نئے ایڈریس کے ساتھ منظر عام پر آتے ہی جو چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں ان کے مطابق بیس جنوری کو آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے بات چیت کرتے ہوئے پوچھا کہ طالبان کے خلاف جنگ کے لیئے پاکستان کو امداد ملتی تھی اس میں سے لاکھوں ڈالر کہاں گئے۔؟جنرل پٹریاس نے جواب دیا کہ ساٹھ فی صد امداد وفاقی حکومت اور چالیس فی صد فوج کیلئے ہے،صدر زرداری نے انہیں کہا تھا کہ تمام رقم فوج کو دے دیں گے جنرل کیانی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی امداد کا ساٹھ فیصد حصہ وفاقی حکومت کے بجٹ میں استعمال ہوا ہے جبکہ فوج کے حصے میں صرف چالیس فیصد حصہ آیا ہے۔لیکن صدر زرداری نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ تمام رقم فوج کو ادا کر دیں گے۔ 
جنرل کیانی نے پیٹریاس سے یہ بھی کہا کہ پاکستانی آرمی سے کرائے کی فوج جیسا سلوک بند کیا جائے۔اس میٹنگ میں جنرل کیانی نے پاکستان کے لئے امریکی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کولیشن سپورٹ فنڈ کی جلد ادائیگیوں کا بھی مطالبہ کیا۔دستاویزات کے مطابق جنرل کیانی تسلیم کرتے تھے کہ ان کی فوج سوات پر سے کنٹرول کھو چکی ہے جبکہ باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں فوجی آپریشن کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے جنرل کیانی نے آپریشن زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے حوالے سے حکومت کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 45812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش