QR CodeQR Code

سعودیہ نے صدر زرداری پر بداعتمادی کا اظہار کیا،فوجی لیڈر یا سابق وزیراعظم نواز شریف کو اولیت دیگا،وکی لیکس

3 Dec 2010 21:06

اسلام ٹائمز:امریکا نے پاکستان اور افغانستان کو مستحکم کرنے کیلئے سعودی عرب پر مالی امداد کیلئے دباؤ ڈالا جبکہ سعودی عرب نے بدعنوانی کے باعث صدر پاکستان پر بد اعتمادی کا اظہار کیا تھا


 نیویارک:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق وکی لیکس کے سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی سفارتخانوں کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلوں کے مطابق امریکا نے پاکستان اور افغانستان کو مستحکم کرنے کیلئے سعودی عرب پر مالی امداد کیلئے دباؤ ڈالا جبکہ سعودی عرب نے بدعنوانی کے باعث صدر پاکستان پر بد اعتمادی کا اظہار کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق سعودی عرب کو افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی اور طالبان کے خلاف کارروائی پر بھی تحفظات تھے۔
سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ نے دو ہزارو نو میں اس وقت کے امریکی سیکورٹی ایڈوائزر جیمز جونز اور امریکی صدر براک اوباما سے کہا کہ صدر آصف علی زداری بدعنوان ہیں۔اور ملک کو یکجا نہیں رکھ سکتے۔ سعودی عرب پاکستان کو اکھٹا،مضبوط اور مستحکم رکھنے کیلئے فوجی لیڈر یا سابق وزیراعظم نواز شریف کو اولیت دیگا۔ریاض میں امریکی سفیر کے مطابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری عسکریت پنسدوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرانے میں رکاوٹ ہیں۔سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے امریکا کو بتایا کہ پاک فوج کی طالبان کے خلاف کارروائی سے قبائل میں اس کا وقار مجروح ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 45817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/45817/سعودیہ-نے-صدر-زرداری-پر-بداعتمادی-کا-اظہار-کیا-فوجی-لیڈر-یا-سابق-وزیراعظم-نواز-شریف-کو-اولیت-دیگا-وکی-لیکس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org