0
Monday 4 May 2015 18:39

این اے125 میں دھاندلی ثابت ہونیکے بعد نون لیگ کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

این اے125 میں دھاندلی ثابت ہونیکے بعد نون لیگ کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ الیکشن ٹربیونل لاہور کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ این اے 125 کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد نون لیگ کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں، الیکشن دھاندلی کے ثبوت سامنے آگئے ہیں، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے، نون لیگ کی جانب سے گلگت بلتستان میں بھی پری پول ریگنگ جاری ہے، جب تک ملکی سیاست سے ان مافیاز کا صفایا نہیں ہو جاتا حقیقی جمہوریت کا بحال ہونا ممکن نہیں، الیکشن ٹربیونل کا یہ فیصلہ دھاندلی کے خلاف جدو جہد کرنے والی جماعتوں کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں منظم انداز میں دھاندلی ہوئی، ہمارا آزاد عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگانے والوں کو قرار واقعی سزا دیں، تاکہ آئندہ کسی کو یہ جرات نہ ہو کہ وہ عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے انتخابات افواج پاکستان کی نگرانی میں کرائے جائیں، بصورت دیگر اس خطے میں نون لیگ ایک نہ ختم ہونے والا بحران پیدا کرنے کی مکمل منصوبہ بندیوں میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 458334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش