QR CodeQR Code

پشاور میں انسداد دہشتگردی فورس کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد گرفتار

4 May 2015 18:53

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم صدیق شاہ 2013 میں سروس روڈ پر ہونے والے پولیس پارٹی پر حملوں میں ملوث تھا۔ اس حملے میں ایک کانسٹیبل کرامت اللہ شہید جبکہ کانسٹیبل شاہد اللہ شدید زخمی ہوا تھا


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نےپشاور کے علاقے گلبہار سے خطرناک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق خطرناک دہشت گرد صدیق شاہ کی گلبہار میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ اور موقع سے صدیق شاہ سکنہ خیبرایجنسی باڑہ کھجوری کو گرفتار کرلیاگیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم صدیق شاہ 2013 میں سروس روڈ پر ہونے والے پولیس پارٹی پر حملوں میں ملوث تھا۔ اس حملے میں ایک کانسٹیبل کرامت اللہ شہید جبکہ کانسٹیبل شاہد اللہ شدید زخمی ہوا تھا۔ خیبرپختون خوا حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی تھی.


خبر کا کوڈ: 458340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458340/پشاور-میں-انسداد-دہشتگردی-فورس-کی-کارروائی-مطلوب-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org