QR CodeQR Code

پشاور، مسافر وین مارکیٹ میں گھس گئی، 5 افراد جاں بحق

4 May 2015 19:09

اسلام ٹائمز: گاڑی گھسنے سے دکان کی چھت بیٹھ گئی۔ حادثے میں پانچ افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے چارسدہ روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بےقابوہوکر دکان میں جا گھسی جس سے دکان کی چھت گرگئی اور پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ مہمند ایجنسی سے پشاور آنے والی ایک تیزرفتار ہائی ایس گاڑی ماموں خٹکے کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دکان میں جا گھسی۔ گاڑی گھسنے سے دکان کی چھت بیٹھ گئی۔ حادثے میں پانچ افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 458344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458344/پشاور-مسافر-وین-مارکیٹ-میں-گھس-گئی-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org