QR CodeQR Code

سرگودھا میں بوڑھے پنشنروں کو سخت گرمی میں شدید پریشانی

4 May 2015 19:11

اسلام ٹائمز: سرگودھا میں بوڑھے پنشنر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ جی پی او آفس اور بینکو ں میں نہ پینے کے پانی کی سہولت ہے اور نہ ان کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں پنشن کے حصو ل کے لیے آ نے والے بوڑ ھے پنشنرز کو سخت گر می میں شد ید دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ پاک فوج سمیت مختلف سرکاری محکموں کے ریٹائرڈ پنشنر ملک کے دیگر حصوں کی طرح سرگودھا میں پنشن کے حصول کے لیے بنکوں اور جی پی او آفس سے رجوع کررہے ہیں۔ سرگودھا میں بوڑھے پنشنر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ جی پی او آفس اور بینکو ں میں نہ پینے کے پانی کی سہولت ہے اور نہ ان کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ بوڑھے پنشنر جو شدید گرمی میں دور دراز سے پنشن کے حصول کے لیے شہر کا رخ کرتے ہیں مناسب سہولتیں نہ ہونے کے باعث سخت ناراض ہیں۔


خبر کا کوڈ: 458346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458346/سرگودھا-میں-بوڑھے-پنشنروں-کو-سخت-گرمی-شدید-پریشانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org