QR CodeQR Code

نادرا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں دس ہزار ووٹوں کو ناقابل شناخت قرار دیدیا

4 May 2015 20:47

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹ کے مطابق کے نادرا نے مذکورہ حلقے میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق رپورٹ تیار کی، جس کے تحت دس ہزار ووٹوں کو ناقابل شناخت قرار دیا گیا، ان ووٹوں کا نادرا میں سرے سے کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 122 میں بھی نادرا نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی نشاندہی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا نے حلقہ این اے 122 میں دس ہزار ووٹوں کو ناقابل شناخت قرار دیا ہے۔ نادرا نے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ہے۔ جس کے تحت دس ہزار ووٹوں کو ناقابل شناخت قرار دیا ہے۔ جن ووٹوں کو ناقابل شناخت قرار دیا ہے، ان کا نادرا میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ڈائریکٹر فرانزک سائنس لیبارٹری عامر علی حسین کل رپورٹ جمع کرائیں گے، اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کرائیں گے، جبکہ الیکشن ٹریبونل 6 مئی کو این اے 122 دھاندلی کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ پہلے ہی الیکشن ٹریبونل حلقہ این اے 125 میں دھاندلی کے شواہد ملنے پر خواجہ سعد رفیق کو نااہل قرار دے چکا ہے۔ اب نااہلی کی تلوار سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سرپر لٹک رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 458363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458363/نادرا-نے-قومی-اسمبلی-کے-حلقہ-این-اے-122-میں-دس-ہزار-ووٹوں-کو-ناقابل-شناخت-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org