0
Monday 4 May 2015 22:47

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کوئٹہ شہر میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جبکہ دیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ بلوچستان میں بسنے والے 70 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت اور لائیو سٹاک ہے۔ بجلی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے دیہی علاقوں میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ کوئٹہ شہر میں پانی کی قلت زور پکڑ رہی ہے۔ ٹینکر مافیاء کا کام عروج پر پہنچ چکا ہے۔ عوام 1200 سے 1500 کے عویض پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکمران صرف الیکشن کے وقت ہی نظر آتے ہیں اور وعدے کرتے ہیں، مگر جب وہ کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں تو عوام کو بھول جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 458404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش