0
Tuesday 5 May 2015 01:36

حکومت کا بجٹ اور صدارتی کے خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشرکہ اجلاس بلانے پر غور

حکومت کا بجٹ اور صدارتی کے خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشرکہ اجلاس بلانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت پہلے بجٹ اجلاس اور اس کے بعد صدارتی خطاب کیلیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بات پر ابھی غور کیا جا رہا ہے کہ پہلے بجٹ اجلاس بلایا جائے یا پھر صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ پیش کئے جانے کے بعد مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ صدارتی خطاب بھی جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ پہلے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے جسکے بعد نئے پارلیمانی سال کے حوالے سے صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور اس کے بعد ایوان میں بجٹ پر بحث کرائی جائے۔ حکومت مختلف تجاویز پر غورکر رہی ہے اور جلد ہی اس بارے میں اعلان متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 458443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش