0
Tuesday 5 May 2015 11:59

دمشق، ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کی آیت اللہ السید محمد سعید الحکیم کے دفتر لبنان و شام کے مسئول سے ملاقات

دمشق، ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کی آیت اللہ السید محمد سعید الحکیم کے دفتر لبنان و شام کے مسئول سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و خارجہ امور کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے شام کے دارالحکومت دمشق میں آیت اللہ العظمٰی السید محمد الحکیم کے دفتر لبنان و شام کے مسئول علامہ سید علی الحکیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے سربراہ نے سعودی عرب کے بار بار کے اصرار کے باوجود پاکستان کیجانب یمن جنگ میں شمولیت اختیار نہ کرنے کو ملت پاکستان کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام اس وقت بیدار ہیں اور وہ جانتی ہے کہ ہمارے مفادات کس کے ساتھ وابستہ ہیں، عوام اب برادر اسلامی ممالک کے ساتھ برابری کی سطح کے تعلقات چاہتی ہے، اب وہ دور نہیں رہا کہ جب دوسرے ممالک کے کہنے پر ہم اپنی افواج ان کی لڑی جانی والی جنگ میں دھکیل دیتے تھے۔ لہذا اب بیداری و شعور کا زمانہ آگیا ہے اور اقوام عالم بہت تیزی کے ساتھ عالمی حکومت اسلامی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی نے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہم مظلومین کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ طبقہ کہ جو تبدیلی کا خواہاں ہے اور انشاءاللہ فتح مظلومین کی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 458598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش