اسلام ٹائمز۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف ملیر کینٹ تھانے میں مقدمے کی درخواست دائر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں راؤ انوار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الطاف حسین نے گزشتہ دنوں اپنی تقریر میں انہیں توپ سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے استدعا کی کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں۔