QR CodeQR Code

امریکا نے گستاخانہ خاکوں کی کھلے عام نمائش لگوا کر عالمی دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے، مفتی عابد مبارک

5 May 2015 22:03

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں اہلسنت و جماعت کے سربراہ نے کہا ہے کہ مسلمان سب کچھ برادشت کر سکتا ہے لیکن نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں زرہ بھر گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتا یہ ایمان کا مسئلہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اہلسنت و جماعت کے سربراہ مفتی عابد مبارک قادری نے مسلمانوں کے احتجاج کے باوجود امریکا میں گستاخانہ نمائش کے انعقاد پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے گستاخانہ خاکوں کی کھلے عام نمائش لگوا کر عالمی دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی نمائش دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے اور دہشت گردی کو روکنا ہرگز دہشت گردی نہیں بلکہ جہاد ہے۔ اہلسنت کی تمام تنظیموں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ہے، مشترکہ اجلاس کے بعد گستاخیوں کی روک تھام کے لیے میں صدقے یا رسول ﷲ ﷺ مہم کا آغاز کریں گے، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، گستاخانہ خاکوں کے خلاف شہر کراچی کی اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ اسلام آباد وزیر اعظم ہاؤس کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیے جانے پر بات چیت کی جائے گی۔ مسلمان سب کچھ برادشت کر سکتا ہے لیکن نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں زرہ بھر گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتا یہ ایمان کا مسئلہ ہے، مسلمان اس ضمن میں اپنی جانیں بھی قربان کر نے سے گریز نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 458651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458651/امریکا-نے-گستاخانہ-خاکوں-کی-کھلے-عام-نمائش-لگوا-کر-عالمی-دہشت-گرد-ہونے-کا-ثبوت-دیا-ہے-مفتی-عابد-مبارک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org