QR CodeQR Code

گلگت حلقہ 2 میں ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف میں بغاوت کا امکان

5 May 2015 22:37

اسلام ٹائمز: ی ٹی آئی کے رہنماء اور حلقہ ٹو سے امیدوار فتح اللہ نے پارٹی سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور نہ ملنے کی صور ت میں پارٹی چھوڑنے کے اشارے دئیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف حلقہ دو میں ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں امیدواروں نے بغاوت کے واضح اشارے دیدئیے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنماء اور حلقہ ٹو سے امیدوار فتح اللہ نے پارٹی سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور نہ ملنے کی صور ت میں پارٹی چھوڑنے کے اشارے دئیے تھے جبکہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر شاہداللہ، صابر حسین نے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فتح اللہ کو ٹکٹ دینے کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا کہ فتح اللہ لوٹا ہے وہ ٹکٹ کے لئے پارٹیوں میں شامل ہوتے ہیں، اس لئے اسے لالچی اور غیر متعلقہ شخص کو ٹکٹ نہ دیا جائے اس حوالے سے پارٹی قیادت کو منوالیں گے اور فتح اللہ کو لوٹا پارٹی میں جانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 458660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458660/گلگت-حلقہ-2-میں-ٹکٹ-نہ-ملنے-پر-تحریک-انصاف-بغاوت-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org