QR CodeQR Code

جی بی الیکشن، علامہ ناصر عباس جعفری ایک ماہ کے دورہ پر کل اسکردو پہنچیں گے

5 May 2015 22:38

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ اپنے دورے کے دوران گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے اپنی سیاسی و مذہبی سرگرمیاں انجام دیں گے، جن میں عوامی رابطہ مہم، اجتماعات اور نشستوں سے خطاب اور کئی شخصیات سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری ایک ماہ کے طویل دورہ پر کل گلگت بلتستان پہنچ رہے ہیں، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم کے دیگر مرکزی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے اپنی سیاسی و مذہبی سرگرمیاں انجام دیں گے، جن میں عوامی رابطہ مہم، اجتماعات اور نشستوں سے خطاب اور کئی شخصیات سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 458661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458661/جی-بی-الیکشن-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-ایک-ماہ-کے-دورہ-پر-کل-اسکردو-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org