0
Tuesday 5 May 2015 23:26

لاہور سے جعلی ڈی ایس پی گرفتار

لاہور سے جعلی ڈی ایس پی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ایک جعلی ڈی ایس پی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈی ایس پی کی وردی میں مشکوک شخص علاقہ غازی آباد میں موجود ہے۔ پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے مذکورہ شخص کو روک لیا۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کا پولیس سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ پولیس نے جعلی ڈی ایس پی کو گرفتار کرکے تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ شخص کئ دنوں سے علاقے میں اسی طرح وردی پہن کر گشت کر رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 458674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش