QR CodeQR Code

بین الاقوامی اربعین حسینی تصویری ایوارڈ مقابلہ میں پچاس بہترین تصاویر کا اعلان

6 May 2015 08:05

اسلام ٹائمز: مقابلہ جیتنے والوں میں امیر عنایتی تربت حیدریه، رنجبر زیدانلو قوچان، عبدالرحمن مجرد اردبیل، مهدی هادی‌پور قوچان، نوید حسین پاکستان، سید ابراهیمی موسوی عراق شامل ہیں۔ مقابلہ میں ججز کے فرائض مجتبی آقایی، رسول اولیازاده، امیرعلی جوادیان نے انجام دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی کے تحت منعقدہ پہلے بین الاقوامی اربعین حسینی تصویری ایوارڈ مقابلہ میں پچاس بہترین تصاویر کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمھوریہ ایران کی اسلامی ثقافت اور رابطہ نے کونسل نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا انصار کے چہلم کے موقع پر اولین بین الاقوامی اربعین حسینی 2014ء ایوارڈ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ جس میں دنیا بھر سے چہلم امام حسین علیہ السلام کی تصاویر ادارہ ہذا کو ارسال کی گئیں۔ مقابلہ جیتنے والوں میں امیر عنایتی تربت حیدریه، رنجبر زیدانلو قوچان، عبدالرحمن مجرد اردبیل، مهدی هادی‌پور قوچان، نوید حسین پاکستان، سید ابراهیمی موسوی عراق شامل ہیں۔ مقابلہ میں ججز کے فرائض مجتبی آقایی، رسول اولیازاده، امیرعلی جوادیان نے انجام دیئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ادارہ کی تقریب تقسیم انعامات میں تہران میں موجود پاکستان سفارتخانہ کے کلچرل ونگ کو بھی مدعو کیا گیا تھا، جس اس پروگرام میں نہ جا سکا، جس پر سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 458714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458714/بین-الاقوامی-اربعین-حسینی-تصویری-ایوارڈ-مقابلہ-میں-پچاس-بہترین-تصاویر-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org