0
Wednesday 6 May 2015 09:12

برطانیہ میں 650 نشستوں پر عام انتخابات کل ہوں گے

برطانیہ میں 650 نشستوں پر عام انتخابات کل ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں 650 نشستوں پر عام انتخابات کل 7 مئی کو ہوں گے، جس کے لئے سیاسی رہنمائوں کی ملاقاتوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ چھ سو پچاس حلقوں میں انگلینڈ کے 533، اسکاٹ لینڈ کے 59، ویلز کے چالیس اور شمالی آئرلینڈ کے اٹھارہ حلقے شامل ہیں۔ پولنگ صبح سات بجے سے شروع ہو گی اور رات دس بجے تک جاری رہے گی۔ انتخابات میں کل تین ہزار 971 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں 1020 خواتین امیدوار شامل ہیں، سب سے زیادہ امیدوار کنزرویٹو پارٹی کے 648 ہیں، لیبر اور لبرل ڈیموکریٹس کے امیدواروں کی تعداد 631 ہے۔ 650 میں سے 326 نشستیں لینے والی جماعت حکومت بنا سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس مرتبہ بھی مخلوط حکومت بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 458732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش