QR CodeQR Code

کشمیریوں کو کلمہ گو ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، برجیس طاہر

6 May 2015 09:58

اسلام ٹائمز: آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے برسراقتدار آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے برسراقتدار آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمان جن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہیں۔ کنٹرول لائن کے اس پار کسی کو کانٹا بھی چبھے تو یہاں لوگ بے چین ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کو کلمہ گو ہونے کی سزا دی جا رہی ہے لیکن پاکستان نے کشمیرکے مسئلہ پر ابھی تک اپنی آنکھیں اور کان بند نہیں کیے۔


خبر کا کوڈ: 458736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458736/کشمیریوں-کو-کلمہ-گو-ہونے-کی-سزا-دی-جا-رہی-ہے-برجیس-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org