QR CodeQR Code

کولمبیا کا امریکی فوجیوں کے ہاتھوں مبینہ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیق کا فیصلہ

6 May 2015 18:30

اسلام ٹائمز: رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان واقعات کو فلمایا بھی گیا ہے اور ان کی ویڈیوز بھی فروخت کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعات میلگر اور گراردوت نامی قصبے میں پیش آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کولمبین حکومت نے امریکی فوجیوں اور ٹھیکیداروں کی جانب سے بچوں پر مبینہ جنسی تشدد کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں نے مبینہ طور پر 53 کم سن بچوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان واقعات کو فلمایا بھی گیا ہے اور ان کی ویڈیوز بھی فروخت کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعات میلگر اور گراردوت نامی قصبے میں پیش آئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میلگر نامی قصبے میں ایک امریکی کانٹریکٹر اور سارجنٹ نے سال 2007ء میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ دوسری جانب کولمبیا کے انسانی حقوق کے محتسب نے ان الزامات کو رد کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ واشنگٹن کی جانب سے کولمبیا کو ملٹری اور سفارتی سطح پر منشیات اور مسلح جدوجہد کے خاتمے لئے کئی ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جانے والی ہے۔ گذشتہ ماہ کولمبیا کے شہر بوگوٹا میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ امریکی افسران کی جانب سے جنسی تشدد کے ان الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 458867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458867/کولمبیا-کا-امریکی-فوجیوں-کے-ہاتھوں-مبینہ-جنسی-زیادتی-الزامات-کی-تحقیق-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org