0
Wednesday 6 May 2015 19:02

گلگت، دیامر کے 45 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار، فوج تعینات کرنیکا فیصلہ

گلگت، دیامر کے 45 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار، فوج تعینات کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمنلی کے انتخابات کے سلسلے میں ضلع دیامر کے 4 حلقوں کے 93 پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا، دیامر انتظامیہ نے فوج کی تعیناتی کیلئے رابطہ کر لیا ہے اور حالات جائزہ لیکر سکیورٹی پلان تیارکیا جائے گا اس سلسلے میں گزشتہ انتخابات کے سکیورٹی پلان کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دیامر کے چاروں حلقوں کے 45 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 93 کو حساس قرار دیکر پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، گلگت بلتستان سیکرٹریٹ ذرائع نے بتایا کہ دیامر سے سفارش کی گئی ہے کہ چاروں اسمبلی حلقوں میں امن و امان کی صورتحال اور شفاف انتخابات کے لئے فوجی جوان تعینات کئے جائیں اسی سلسلے میں جائزہ لیکر سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ رپورٹ میں حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کے گزشتہ انتخابات کے اعداد و شمار کو برقرار رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 458869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش