QR CodeQR Code

ڈی آئی خان پولیس نے ماہ اپریل 2015ء کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی

6 May 2015 20:10

اسلام ٹائمز: گزشتہ ماہ ڈیرہ پولیس نے ضلع بھر میں ملک دشمن عناصر کے خلاف 12 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے، ان آپریشنز کے دوران مختلف کاروائیوں میں 374 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈز، 2 ڈیٹونیٹر، 1 عدد RPG-7 3 گولے، 8 کلاشنکوف، 7 رائفلز، 4 بندوق، 13 پستول، 1477 کارتوس برآمد کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق حسین بلوچ نے میڈیا کے سامنے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی ماہ اپریل 2015ء کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف  12 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے۔ ان آپریشنز کے دوران مختلف کاروائیوں میں 374 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 ہینڈ گرنیڈز، 2 ڈیٹونیٹر، 1 عدد RPG 3 گولے، 8 کلاشنکوف، 7 رائفلز، 4 بندوق، 13 پستول، 1477 کارتوس کے علاوہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔ دہشتگردی، فرقہ واریت، جیل حملہ کے دوران جیل سے فرار ہونے والے ملزمان، قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 75 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے۔ انہی آپریشنز کے دوران 2402 گھر اور 394 ہوٹلز کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 18 مقدمات درج کیے گئے۔ تمام ضلع میں 296 پوائنٹس پر SNAP چیکنگ کے ذریعے839 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5 بندوق، 19 پستول، 3 چاقو اور 404 کارتوس برآمد کیے۔ اسی دوران غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تمام ضلع میں 2114 تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کاجائزہ لے کر ان میں سے 1966 کو سکیورٹی کے متعلق ضروری ہدایات دی گئیں جبکہ 129 کو وارننگ اور 19 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے ماہ اپریل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 5486 چالان کرکے 18,97,300 روپے جرمانہ کی رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائی۔ اسی طرح مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے دیے گئے ٹارگٹ میں SHO شہید نواب خان، کڑی خیسور اور ڈیرہ ٹاؤن کو زیادہ مجرمان اشتہاری گرفتار کرنے پر نقد انعام و تعریفی اسناد سے نوازا گیا، جبکہ SHO سٹی، صدر، گومل یونیورسٹی، پروآ، پہاڑپور، بند کورائی، کلاچی اور چودھوان کو کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 458881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/458881/ڈی-آئی-خان-پولیس-نے-ماہ-اپریل-2015ء-کی-کارکردگی-رپورٹ-پیش-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org