0
Wednesday 6 May 2015 22:14

چیف جسٹس سندھ جسٹس فیصل عرب نے صولت مرزا کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

چیف جسٹس سندھ جسٹس فیصل عرب نے صولت مرزا کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے ممبر انسپکشن ٹیم II سے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس میں مجرم صولت مرزا کے مقدمات کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ایم آئی ٹی کو ہدایت کی ہے کہ بتایا جائے کہ صولت مرزا کے خلاف شاہد حامد قتل کیس کے علاوہ مزید کتنے مقدمات ہیں۔ واضح رہے کہ صولت مرزا نے پھانسی روکنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خط ارسال کیا ہے، جمعہ خان ایڈووکیٹ کے توسط سے لکھا گیا خط، جو جمعرات 30 اپریل کو سندھ ہائیکورٹ کو موصول ہوا تھا، اس میں پہلے ارسال کئے گئے 3 خطوط پر سندھ ہائیکورٹ آفس کی کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے صولت مرزا نے مؤقف اختیار کیا کہ اس سے قبل 4 خطوط سندھ ہائیکورٹ کو لکھے گئے، تاہم سندھ ہائیکورٹ آفس نے کوئی کارروائی نہیں کی، حالانکہ آفس کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہیے تھی، سندھ ہائیکورٹ آفس نے انھیں مشورہ دیا تھا کہ صولت مرزا جو مناسب سمجھیں وہ قانونی طریقہ اختیار کر سکتے ہیں۔

صولت مرزا کا کہنا ہے کہ اس کے نئے بیان کے مطابق دیگر 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے، اور ان کیخلاف بھی مقدمہ چلایا جائے، صولت مرزا نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ مقدمہ قتل میں جس ملزم نے قتل کرنے کا حکم دیا، اس کو سزائے موت دی جائے اور جب تک مقدمے کا حتمی فیصلہ نہ ہو جائے، اس وقت تک پھانسی روکی جائے اور ہوم سیکریٹری بلوچستان، جیل سپرنٹنڈنٹ مچھ و دیگر کو ہدایت کی جائے کہ وہ مقدمے کے حتمی فیصلے تک پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روک دیں، تاہم اس دوران جیل حکام کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 05 ڈیتھ وارنٹ جاری کر چکی ہے، جس کے مطابق صولت مرزا کو 12 مئی کو پھانسی دی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 458931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش