QR CodeQR Code

ذوالفقار مرزا کے زرداری مخالف بیانات، فہمیدہ مرزا کو پوزیشن واضح کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری

7 May 2015 20:46

اسلام ٹائمز: شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو اعلیٰ عہدے پر تعینات کیا اور انکے شوہر بھی وزیر رہے ہیں، اسکے باوجود ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے شوہر ذوالفقار مرزا نہ صرف پارٹی کے شریک چیئرمین، بلکہ انکے خاندان کیخلاف بھی نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین نے باغی رہنما و سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف بیانات پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل راجا پرویز اشرف نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو اعلیٰ عہدے پر تعینات کیا اور ان کے شوہر بھی وزیر رہے ہیں، اس کے باوجود ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے شوہر ذوالفقار مرزا نہ صرف پارٹی کے شریک چیئرمین، بلکہ ان کے خاندان کے خلاف بھی نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ فہمیدہ مرزا جلد اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں گی۔ نوٹس کی کاپی پارٹی صدر مخدوم امین فہیم کو بھی بھیجی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 459150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/459150/ذوالفقار-مرزا-کے-زرداری-مخالف-بیانات-فہمیدہ-کو-پوزیشن-واضح-کرنے-کیلئے-شوکاز-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org