0
Thursday 7 May 2015 22:09

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ''شہداء حیات امت'' سیمینار کا انعقاد

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام شہدائے راہِ حق کے خانوادگان سے اظہار یکجہتی کے لئے بسلسلہ ہفتہ شہدائے امامیہ ’’شہداء حیات امت‘‘ کے عنوان سے سیمینار امام بارگاہ مکڑی گودام پشاور میں منعقد ہوا، اس موقع پر علامہ ارشاد حسین خلیلی نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شہداء کا راستہ توحید اور رسالت (ص) کا راستہ ہے، شہید زندہ ہوتے ہیں اور دوسروں کو زندگی بخشتے ہیں، لہٰذا ہمیں شہداء کے راستے کو اپنانا ہوگا، آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر توحید علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک اور ملت کے لئے شہداء کے ان عظیم قربانیوں کو کسی بھی صورت نہیں بھول سکتے، شہداء نے اپنی زندگی اس ملک اور قوم کی بقاء کے لئے قربان کی، لیکن ان کے نظریات کو ہمیشہ کے لئے زندہ رکھا جائے گا۔ سیمینار میں شہداء کے بچوں نے بھی خطاب کیا، امامیہ اسکائوٹس نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اسکائوٹس سلامی دی اور شہداء کی تصویری نمائش اور ڈاکومینٹری بھی پیش کی گئی، آخر میں شہداء کے خانوادوں میں تحائف تقسیم کئے گئے اور پاکستان کے استحکام کیلئے دُعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 459162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش