QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیو ورکرز چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم، کوئی پرسان حال نہیں

7 May 2015 23:05

اسلام ٹائمز: پولیو کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے سینکڑوں پولیو ورکرز چھ ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں، محکمہ صحت اور ای پی آئی کوآرڈینیٹر سمیت کوئی بھی داد رسی کو تیار نہیں، ورکرز نے صوبائی حکومت سے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پولیو ڈیوٹی انتہائی مشکل سمجھی جاتی ہے، کیونکہ ان دونوں صوبوں کے پسماندہ علاقوں میں پولیو ٹیموں کو ہمیشہ خطرات کا سامنا رہا ہے، اور پولیو ٹیموں پر متعدد حملے بھی ہوچکے ہیں۔ جان ہتھیلی پر رکھ کے پولیو ڈیوٹی سرانجام دینے والے سینکڑوں پولیو ورکرز کو چھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چھ ماہ سے تنخواہوں کے منتظر ان ورکرز نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے۔ سرکلر روڈ پر اکھٹے ہونے والے خواتین و مرد پولیو ورکرز کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت اور ای پی آئی کوآرڈینیٹر سمیت کوئی بھی ان کو حقوق فراہم کرنے پر تیار نہیں۔ پولیو ورکرز کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں اور ان کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں۔ پولیو ورکرز کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہ بنائی گئی تو وہ وسیع پیمانے پر احتجاج پہ مجبور ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 459177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/459177/ڈی-آئی-خان-پولیو-ورکرز-چھ-ماہ-سے-تنخواہوں-محروم-کوئی-پرسان-حال-نہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org