0
Friday 8 May 2015 01:21

اسلامی تحریک نے پابندی کیخلاف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو درخواست کردی

اسلامی تحریک نے پابندی کیخلاف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو درخواست کردی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان نے پابندی کیخلاف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو درخواست کردی ہے جس میں پابندی کو خلاف قانون قرار دیا گیا ہے۔ درخواست میں الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے استدعا کی گئی ہے کہ پابندی کو کالعدم قرار دیکر اسلامی تحریک کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر الیکشن کمشنر گلگت بلتستان میں وزارت داخلہ سے دو دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی کے پرنسپل سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی نے ڈویژنل صدر گلگت شیخ سجاد حسین قاسمی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین، سینئر رہنما شاہ رئیس خان، ہاشم حسین، سید وقار حسین رضوی کے ہمراہ الیکشن کمشنر عابد رضا صاحب سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے دفتر میں ملاقات کی اور درخواست پیش کی۔ ملاقات کے دوران گلگت اسلامی تحریک پاکستان پر محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے عائد پابندی اور اسلامی تحریک پاکستان کے میڈیا ٹرائیل کے خلاف آئینی، قانونی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالہ جات اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سمیت 84 صفحات پر مشتمل ثبوت پیش کئے گئے۔

بیان کے مطابق آدھا گھنٹہ تک جاری بحث کے بعد انہوں نے الیکشن کمشنر کو قائل کیا کہ اسلامی تحریک پاکستان پر عائد پابندی بلاجواز اور اسلامی تحریک کا میڈیا ٹرائیل قبل از انتخابات منظم اور گھناونی دھاندلی ہے۔ بیان کے مطابق الیکشن کمشنر نے ملاقات کے بعد چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سید طاہر علی شاہ سے رابط کر کے انہیں مکمل بریف کیا اور چیف الیکشن کمشنر سے سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ کی بات بھی کرائی۔ بیان کے مطابق سکندر گیلانی نے چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ گلگت بلتستان کی مقبول ترین اور بڑی پارلیمانی سیاسی جماعت ہونے کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں عوام کے اندر مایوسی اور بے چینی پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے حالیہ انتخابات پر سوالیہ نشان لگتا جا رہا ہے جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے لہذا الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان مناسب اقدامات کرکے جمہوری قوتوں کے اعتماد میں اضافہ کرے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمشنر کو حکم دیا کہ محکمہ داخلہ کو خط لکھ کر دو دن میں جواب حاصل کرے تاکہ مناسب کارروائی کی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 459209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش