0
Friday 8 May 2015 06:06

رہبر وہی ہو سکتا ہے جو زیادہ علم کا مالک ہو، تہور عباس حیدری

رہبر وہی ہو سکتا ہے جو زیادہ علم کا مالک ہو، تہور عباس حیدری
اسلام ٹائمز۔ جہالت اور علم کے مابین نہضت روز اول سے جاری ہے، آج عالم کفر علم کی شمع کو بجا کر دنیا پر حکومت کرنا چاہتا ہے، عالم کفر یونیورسٹی کے ماحول کو آلودہ کرنا چاہتا ہے، آج کی اس محفل نے عالم کفر کے ارادے خاک میں ملا ڈالے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس نے اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں باب العلم حضرت علی (ع) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن برملا کہتا ہے کہ کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے برابر ہو سکتے ہیں۔ رہبری کا معیار علم ہے۔ رہبر وہی ہو سکتا ہے جو زیادہ علم کا مالک ہو۔ تہور عباس نے کہا کہ خداوند نے ان ذوات مقدسہ اور نفوس قدسیہ کو ہمارے لئے رول ماڈل بنا کر بھیجا ہے۔ الہی اقدار سے خالی علم بیکار ہے۔ نظامت امامت کا تسلسل رہبر معظم سید علی خامنہ کہ جن سے عالم کفر لرزاں ہے انہوں نے بھی کہا ہے کہ علم اخلاقیات سے خالی ہو تو ایٹم بم کی مانند ہے۔ اسی طرح آئی ایس کے بانی ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے کہا تھا کہ باب العلم (ع) کے ماننے والوں کی شناخت علم ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 459224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش